شعبہ حفظ و ناظرہ میں تقریبا 200 طلباء و طالبات ا س وقت زیر تعلیم ہیں۔

اس شعبہ کے تحت، الحمد للہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ساتھ 2005 میں الحاق کے بعد سے 1445ھ/ 2024ء تک 168 طلباء اور 72 طالبات حفظ کا امتحان دے چکے ہیں۔

تعلیمی اوقات

حفظ بنین: صبح 8:00 بجے تا شام6:00 بجے

صبح 12:00 بجے تا دوپہر 2:15 بچے کھانا، آرام اور نماز ظہر کا وقفہ ہوتاہے

حفظ بنات: صبح آٹھ بجے تا دوپہر دو بجے تک

صبح 10:40 تا 11:00 بجے 20 منٹ کا مختصر ناشتہ کا وقفہ ہوتا ہے

ناظرہ بنین و بنات: دوپہر 2:30 تا 5:00 بجے

ناظرہ میں صرف بچوں کے لیے ایک کلاس صبح 9:30 تا 12:00 بجے بھی ہوتی ہے۔

داخلہ سے متعلق ضروری معلومات اور شرائط و کوائف

بچہ /بچی کے نادرا کے بنے ہوئے ب فارم کی فوٹو کاپی
والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
سرپرست اور طالب علم کی ایک عدد فوٹو
اگر کسی دوسرے مدرسہ سے منتقل ہونا چاہتے ہیں تو اس مدرسہ کا تصدیق نامہ
حفظ میں داخلہ کے لیے بچہ کی عمر 12 سال اوربچی کی عمر 11 سال سے زیادہ نہ ہو اور قرآن کریم ناظرہ درست تلفظ اور تجوید کے ساتھ رواں پڑھنا آتا ہو۔
ناظرہ میں داخلہ کے لیے بچہ /بچی کی عمر 6 سال سے کم اور 12 سا سے زیادہ نہ ہو۔
داخلہ کے لیے والد کا بچہ /بچی کے ہمراہ آنا ضروری ہے۔

 داخلہ کے اوقات

کسی بھی دن تعلیمی اوقات کے دوران   یا بروزپیر ، مغرب تا عشاء