قواعد و ضوابط و ہدایات
علماء کرام نے یہ کورس اس لئے مرتب کیا ہے تا کہ ہر مسلمان اپنی ضرورت کا دین حاصل کر کے اس پر عمل کر سکے لہذا کورس کی تکمیل کے بعد بھی اپنے آپ کو عالم سمجھا جائے نہ علماء سے استغناء برتی جائے۔
اس کورس کی بنیادپر کسی کو شرعی مسئلہ نہ بتایا جائے بلکہ خود اپنی ذات سے بھی اور دوسروں کو بھی شرعی مسائل میں مفتیا نِ کرام کی طرف متوجہ کریں۔
علمِ دین کے حصول کے لئے بنیادی شرط ”ادب“ ہے اس لئے تمام اساتذہ کے ساتھ ادب واحترام اور عقیدت کامعاملہ برتا جائے گو کہ وہ عمر میں آپ سے چھوٹے ہوں۔
غیر حاضری، علم کے راستے میں بہت نقصان دِہ امر ہے۔ اس لئے اسباق میں حاضر ی کا بھرپوراہتمام کیا جائے۔ شدید مجبوری /بیماری کی صورت میں تحریری درخواست پیشگی بھیجنے کا اہتمام کیاجائے۔ واضح رہے کہ سالانہ امتحان میں شرکت کے لیے معتدبہ حاضری ضروری ہے۔
ہر تین ماہ بعد مدرسہ کی طرف سے اور سال کے اختتام پر وفاق المدارس العربیہ کی طرف سے امتحان ہوتا ہے ان تمام امتحانات میں شرکت ضروری ہے
۔علم ِدین حاصل کرنے کا مقصد دین پر عمل کرنا ہے اور اس کاکم از کم درجہ یہ ہے کہ فرائض میں کوتاہی نہ ہو اور ہر کبیرہ گناہ سے بچا جائے
حتی الامکان اپنی وضع قطع لباس وغیرہ میں سنت طریقہ اپنانے کا جذبہ ہو۔واضح رہے کہ وفاق المدارس کے تحت منعقد ہونے والے سالانہ امتحان میں داڑھی کاٹنے والے کو شرکت کی اجازت نہیں ہوتی۔
مدرسہ کے انتظامی معاملات میں دخل اندازی نہ کی جائے نیز اساتذہ کے تقرر ومعزولی اور اسباق کی تقسیم میں بھی اہل مدرسہ کے فیصلے کو قبول کیا جائے۔
ہر طالب علم کے لئے ضروری ہوگا کہ مذکورہ ضوابط اور ان کے علاوہ بھی جو ہدایات آئندہ دی جائیں۔ان کی پابندی کرے۔
